دعوتِ اسلامی تبلیغِ قرآن و سنّت کی ایک عالمگیر تحریک ہے جو نیکی کی دعوت، احیائے سنت اور اشاعت

دعوتِ اسلامی تبلیغِ قرآن و سنّت کی ایک عالمگیر تحریک ہے جو نیکی کی دعوت، احیائے سنت اور اشاعت

دعوتِ اسلامی تبلیغِ قرآن و سنّت کی ایک عالمگیر تحریک ہے جو نیکی کی دعوت، احیائے سنت اور اشاعت

Introduction

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کم و بیش105شُعْبہ جات میں دین متین کی خدمات سرانجام دے رہی ہے،اِنہی میں سے ایک شعبہ’’مجلسِ تاجران ‘‘بھی ہے،تِجارت ایک ایسا شُعْبہ ہے جو ہر ملک میں رِیڑھ کی ہڈی کی حَیثیَّت رکھتا ہے، بلکہ کئی ملکوں کی مَعِیْشت کا اِنْحِصار و مَدار ہی تِجارت پر ہے، مگر بدقسمتی سے علمِ دِین سے دُوری کی وجہ سے آج مسلمانوں کی ایک تعدادتجارت کے اسلامی سنہری اُصُولوں پرعمل کرنے سے بہت دُور ہے۔چُنانچہ عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ایک مجلس بنام’’مجلسِ تاجران‘‘ کا قِیام عمل میں آیا،جس کا کام شُعبہ تِجارت سے وابستہ لوگوں کو تجارت کے مُتَعَلِّق اسلامی تعلیمات سے آگاہ کرانا، ان میں عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے نیکی کی دعوت کو عام کرنا اور انہیں دعوتِ اسلامی کےمدنی ماحول سے وابستہ کرتے ہوئے، مدَنی مقصد کے حُصُول اور بازاروں میں مَدَنی ماحول بنانے کیلئے مسجدیا کسی بھی مُناسِب مَقام پر درسِ فَیضانِ سُنَّت وغیرہ دینے کااِہْتمام کرناہے، جسے چوک دَرْس کہا جاتا ہے۔چوک درس کے علاوہ وقتاً فوقتاً مُختلف اَوْقات میں”تِجارت کورسز“ کروانے کا بھی اِہْتمام کیا جاتا ہے،مدنی چینل پر باقاعدہ بیانات بنام سلسلہ’’اَحْکامِ تِجارت‘‘ کی ترکیب ہے، الغرض تِجارت کو صحیح معنیٰ میں اِسْلامی خُطُوط پر مُسْتَحْکَم ومَضْبُوط کرنے کیلئےدعوتِ اسلامی کی یہ مجلس مسلسل کوششوں میں مصروف ہے۔اللہ کریم اس مجلس کو مزید ترقیاں عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

فرمانِ مُصطفٰی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ:

اَلتَّاجِرُ الصَّدُوْقُ الْاَمِیْنُ مَعَ النَّبِیِّیْنَ وَالصِّدِّیْقِیْنَ وَالشُّھَدَاء

یعنی سچا اَمانت دار تاجراَنْبیاء،صِدّیقین اور شُہداء کے ساتھ ہو گا۔

( ترمذی،۳/۵،حديث:۱۲۱۳)

فرمانِ مُصطفٰی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ:

اِنَّ اللهَ یُحِبُّ الْمُؤْمِنَ الْمُحْتَرِفَ

یعنی اللہ عَزَّ وَجَلَّ پیشہ وَر( کام کاج کرنے والے )مُومِن کو پسندفرماتا ہے۔

( معجم الاوسط،۶/۳۲۷، حديث:۸۹۳۴)

Latest News

Media Library

دعوتِ اسلامی تبلیغِ قرآن و سنّت کی ایک

دعوتِ اسلامی تبلیغِ قرآن و سنّت کی ایک عالمگیر تحریک ہے جو نیکی کی دعوت، احیائے سنت اور اشاعت ِ علمِ شریعت کو دنیا بھر میں عام کرنے کا عزمِ مُصمّم رکھتی ہے۔

اچھے ارادے اور نیتیں

تاجر کو چاہئے کہ وہ روزانہ صبح کے وَقْت اچھے اِرادے یعنی نیتیں دل میں تازہ کرے کہ بازار اس لئے جاتا ہوں تاکہ حلال کمائی سے اپنے اہل وعیال کی شِکم پَروَرِی کروں اور وہ مخلوق سے بے نیاز ہو جائیں اور مجھے اتنی فراغت مل جائے کہ میں اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی بندگی کرتا رہوں اورراہِ آخرت پر گامزن رہوں۔ نیز یہ بھی نِیَّت کرے کہ میں مخلوق کے ساتھ شَفْقَت، خُلُوص اوراَمانت داری کروں گا، نیکی کا حکم دوں گا، بُرائی سے منع کروں گا اور خِیانت کرنے والے سے باز پُرس کروں گا۔

( تفسیر صِراط ُالجنان ،ج2، ص184)

Contact